ٹڈی دل کے خطرے کے پیش نظر تمام صوبوں میں زمینی سروے کیلئے اقدامات

  ٹڈی دل کے خطرے کے پیش نظر تمام صوبوں میں زمینی سروے کیلئے اقدامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(شِنہوا)حکومت پاکستان نے کہا ہے کہ جنوب مغربی پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور دیگر ممالک سے ٹڈی دل کی نقل مکانی مئی کے آخر سے شروع ہوگی۔پاکستان کی وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی و تحقیق نے کہاکہ توقع ہے کہ نقل مکانی کرنے والے ٹڈی دل نقل مکانی کے دوران صوبہ سندھ کی فصلوں والے جنوبی علاقوں سے گزریں گے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہاہے کہ توقع ہے کہ پاکستان میں صحرائی ٹڈی دل ایران اور دیگر علاقوں سے سندھ اور مشرقی صوبہ پنجاب کے موسم گرما میں افزائش والے علاقوں کی طرف نقل مکانی کریں گے،مزید کہاکہ ان کیڑوں کی نقل مکانی کو محدود کرنا مشکل ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر پاکستانی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ٹڈی دل بارے قومی ہنگامی حالت نافذکرنے اور نیشنل ایکشن پلان کا اعلان کیا تھا۔بیان کے مطابق سروے اور قابو پانے کے مقصد سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)اور صوبائی شعبہ زراعت مشترکہ طور پر مضبوط تعاون کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
ٹڈی دل

 صوبائی دارا لحکومت: ڈکیتی چوری کی متعددواردا تیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواب ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مظہر کے گھر سے6لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے ہاشم کے گھر سے 3لاکھ75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے سبحان احمد کے گھر گھس کر2لاکھ 35ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.شادمان کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے معین کے گھر سے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی ٹاون میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے نواز سے60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے الیاس سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ ساندہ ڈاکوؤں نے بشیر سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ لیاقت آباد اور غازی آبادسے گاڑیاں اور گجر پورہ،گوالمنڈی اور نشتر کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -