لاہور پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے

لاہور پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے شہر کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقررتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر قمر عباس کو ایس ایچ او تھانہ پرانی انار کلی، ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر مسعود الرحمن کو ایس ایچ او تھانہ گڑھی شاہو،انسپکٹر وسیم اختر کوجنرل ڈیوٹی پولیس لائنز سے ایس ایچ او تھانہ گلبرگ جبکہ سب انسپکٹر محمد رضا کو پولیس لائنز سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ تعینات کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تمام افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -