سٹریٹ کرائم،قتل کی وارداتوں میں اضافہ: 43 روز می141 وارداتیں،ڈکیتی حمت مزا پر 20افراد قتل

  سٹریٹ کرائم،قتل کی وارداتوں میں اضافہ: 43 روز می141 وارداتیں،ڈکیتی حمت مزا ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کورونا کے پیش نظر شہر بھرمیں لاک ڈاون کا 43واں روز کے دوران شہر میں سٹریٹ کرائم اور قتل کی وارداتیں بڑھنے لگیں، ڈکیتی اور رابری کی 141وارداتیں۔قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر 20 افراد قتل اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر میں قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر 20 افراد قتل ہوئے اور درجنوں زخمی ہو ئے،سبزہ زار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران مسلح ڈاکووں نے ظہیر نامی شخص اور فیصل ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر نکلنے والے خالد نامی شخص کو ڈاکووں نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے قتل جبکہ لوئر مال میں دو افراد ڈکیتی مزاحمت سمیع اللہ اور مشتاق کو زخمی کر دیا علاؤہ ازیں لاہور ہوٹل کے قریب دیرینہ دشمنی پر ایک شخص۔شادباغ کے علاقے ایسٹرن بائی پاس کے قریب خاتون کی بوری بند تشدد زدہ لاش ملی اور 2افرد فائرنگ سے قتل کیے ہوسکی۔ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی و راہزنی کی 141 سے زائد وارداتیں ہوئیں،کاراورموٹر سائیکل چوری کی 341 وارداتیں رونما ہوئیں جبکہ دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو کاہنہ ایک ریکارڈ یافتہ قاتل باغبانپورہ میں مارا گیا۔

موٹر سائیکل چھیننے کی 20 وارداتیں ریکارڈ ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -