پنجاب پولیس کے 56اہلکاروں میں کروناوائرس کی تصدیق

پنجاب پولیس کے 56اہلکاروں میں کروناوائرس کی تصدیق

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے لگی۔لاہورسمیت پنجاب بھرمیں مزید 56اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں۔ کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاون کے دوران پنجاب پولیس فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، اب پولیس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی ہے 22مشتبہ مریض اہلکاروں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

آئی جی پنجاب نے اہم مقامات پرڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں کا صوبہ بھرمیں ٹیسٹ کروانے کا حکم دے دیا۔

مزید :

علاقائی -