پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی،4ماہ میں 5395ملزم گرفتار

 پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی،4ماہ میں 5395ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشن ونگ نے رواں سال کے پہلے4ماہ کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5395ملزمان کوگرفتارکرکے5252مقدمات درج کئے۔سٹی ڈویژن سے1150، کینٹ ڈویژن1514،سول لائنز ڈویژن560، صدر ڈویژن598، اقبال ٹاؤن ڈویژن644اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے881 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور63ہزار153 پتنگیں،945چرخیاں،3480 پنی ڈور اور1381 ڈورگچھیاں برآمدکی گئیں۔

 ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ شہر بھر میں پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئے لاہور پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ مساجد میں اعلانات، سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینلزپر پیغامات کے ذریعے بھی شہریوں کو اس خونی کھیل سے باز رہنے کیلئے مسلسل آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -