پنجاب پولیس کیسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

پنجاب پولیس کیسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب  شعیب دستگیر کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں وہاڑی پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ چوہان کی سربراہی میں ماہ اپریل 2020ء کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔اس دوران وہاڑی پولیس کی جانب سے مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی میں شروع کی گئی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
 کرتے ہوئے قتل، ڈکیتی اوررابری سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک314مجرمان اشتہاری گرفتارکئے جن میں 26اے کیٹگری کے جبکہ288بی کیٹگری کے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کر تے ہوئے61ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری اسلحہ ناجائز برآمدکیا جن میں 01کلوشنکوف،07بندوق، 02رائفل، 46پسٹل،03ریوالور ا ورسینکڑوں گولیاں برآمد کیں۔سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 102مقدمات درج کئے گئے جن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 43کلو چرس،  1416لیٹر شراب معہ لاہن،06چالو بھٹیاں اور شراب کشید کرنے والا سامان برآمد کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے 30مقدمات درج کئے گئے جن میں 12مقدمات لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر،03کرایہ داری ایکٹ اور15سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج کئے گئے۔اس کے علاوہ ضلع وہاڑی کے مختلف تھانہ جات میں آتش بازی کے خلاف جاری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے02مقدمات،تیز رفتار ی کے 23،بجلی چوری کے08،پتنگ بازی کے 25مقدمات درج کرنے کے علاوہ پرائس کنٹرول،، گیمبلنگ ایکٹ،غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور غیر قانونی گیس ری فلنگ کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔علاوہ ازیں کرونا وائرس کے حوالے سے دفعہ 144ض ف کے قوانین کی خلاف پر 71مقدمات درج رجسٹر ہوئے۔اس عرصہ کے دوران ضلع وہاڑی میں برخلاف کرائم پراپرٹی کے ک?ل114مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے89مقدمات کو ٹریس کرکے52 لاکھ روپے سے زائد مالیتی پراپرٹی بھی برآمد کی۔آئی جی پنجاب نے تاکید کی ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے علاوہ رمضان سیکیورٹی ڈیوٹی ہائی الرٹ ہوکر سر انجام دینے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے اور بالخصوص حساس تنصیبات، مذہبی اور عوامی مقامات کے سیکیورٹی پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے جبکہ سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت اور درپیش چیلنجز کے متعلق بھرپور بریفنگ بھی دی جائے تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن ادا کرسکیں۔

مزید :

علاقائی -