بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ3 ساتھیوں سمیت گرفتار

 بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ3 ساتھیوں سمیت گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز اسد الرحمن کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن پولیس تھانہ سول لائن ملک محمد آصف نے پٹرول پمپوں پر اور موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے بین اضلاعی خطرناک گینگ کے سرغنہ آصف عرف آصو سمیت3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزم آصف عرف آصو، عامر شہزاد ودیگر نے سابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کے ساتھ منظم گروہ بنا رکھا تھا،ملزم آصف عرف آصو گینگ کے ملزمان سے ابتدائی تفتیش کے دوران3موٹر سائیکلیں جبکہ پیٹرول پمپوں پر وارداتوں کے دوران چوری کی گئی 14لاکھ75ہزار نقدی برآمد بھی برآمد کر لی گئی ہے۔گرفتار ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کااعتراف بھی کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -