ہربنس پورہ پولیس نے لاک ڈاؤن میں کا ر کردگی دکھا نے کیلئے 2 شہریوں کو گرفتار کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر) جزوی لاک ڈاؤن کے دوران پولیس اہلکار اپنے افسران کو خوش کرنے کے لیے جعلی کارگردگی دیکھانے کے لیے جھوٹی کاروائیاں کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ میں ایس ایچ او ہربنس پورہ ندیم کمبوہ نے دو شہریوں کے گھر چھاپہ مارکر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔شہری اسلم گھر میں عشاء کی نماز ادا کر رہے تھا کہ پولیس نے چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے اس کو بچوں سمیت گرفتار کر کے تھانے لے گئی اورحبس بے جا میں رکھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے ایس ایچ او ہربنس پورہ ندیم کمبوہ اپنی فورس کے ہمراہ گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں اور وہاں موجود افراد کو گرفتار کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او ہربنس پورہ ندیم کمبوہ کی جانب سے چند روز قبل ایک شہری میاں جاوید اقبال عاصم کو راشن تقسیم کررہے تھے تو ایس ایچ او کی جانب سے گرفتار کر کے جاوید اقبال کے خلاف دفعہ 144 کے تحت جھوٹامقدمہ درج کر دیاتھا۔ متاثرہ شہریوں نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، آئی جی پنجاب سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کرنے پر قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے