شفیق آباد میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی 

شفیق آباد میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار زخمی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری۔شفیق آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے آزادی فلائی آور پر امجد نامی موٹرسائیکل سوار کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار کے ہاتھ اور ماتھے پر کٹی پتنگ کی ڈور پھری ہے۔زخمی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

دوسری جانب شفیق آباد پولیس نے نامعلوم پتنگ بازوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

علاقائی -