سبزہ زار،چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتار 

سبزہ زار،چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتار 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار کی کارروائی۔چوری کی وارداتوں میں ملوث قاسم عرف ملکو چور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق سبزاہ زار انوسٹی گیشن پولیس نے کاروائی کے دوران چور گینگ کا سرغنہ قاسم اوراس کے2 ساتھی خواجہ اویس اور عامر کو گرفتار کر کے ملزمان سے2موٹر سائیکلیں،12 موبائل فونز، نقدی اورناجائز اسلحہ بر آمد کر کے مزید تفتیش شروع کر دی 

پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ گرفتار ملزمان کاشہر نے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کااعتراف کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -