شفیق آباد،دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار

شفیق آباد،دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنیوالے 2ڈاکو گرفتار

  

لاہور (کرائم رپورٹر) شفیق آباد میں دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کرنے والا خطرنا ک ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق دو رکنی خطرناک ملزمان شکیل عرف چنگر ڈکیت گینگ گرفتار کیا ہے۔ ملزمان شکیل اور اکرم دوران ڈکیتی شہریوں کوفائرنگ کرکے زخمی کردیتے تھے۔ملزمان نے چار روز قبل لوئر مال کے علاقہ میں دوران واردات مشتاق نامی شخص کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔ ملزمان شفیق آباد کے 10 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے اور دوران تفتیش مزید واردتوں کا انکشاف بھی کیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 4 لاکھ نقد رقم، 2 پسٹل اور موبائل فونز برآمدکرلیے گئے۔ 

مزید :

علاقائی -