ملک میں مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے ایڈوانس ڈیزائن آخری مراحل میں داخل 

ملک میں مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے ایڈوانس ڈیزائن آخری مراحل میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلا م آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کو بتایاگیا ہے کہ ملک میں مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے مارکیٹ کا ایڈوانس ڈیزائن آخری مراحل میں ہے۔ پیر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی توانائی کا اجلاس  ہوا جس میں کمیٹی کو قابل تجدید توانائی پالیسی ہر بریفنگ دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق توانائی کمیٹی کو مسابقتی عمل کے ذریعے نئی بجلی پیدا واری کمپنیوں کی پاکستانی مارکیٹ میں داخلے پر بریفنگ دی گئی۔
 اعلامیہ کے مطابق کابینہ کمیٹی کو ملک کی مستقبل کی بجلی کی مانگ اور اس کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کمیٹی کو مستقبل میں بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا گیا،ملک میں مسابقتی مارکیٹ متعارف کرانے کیلئے مارکیٹ کا ایڈوانس ڈیزائن آخری مراحل میں ہے۔ بتایاگیاکہ متبادل توانائی ترقیاتی بور ڈ۔پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ اور مختلف بجلی ساز اداروں کے سی ای اوز کی تقرری کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ بتایاگیاکہ وزارت توانائی میں پالیسی سازی کیلئے ٹیکنکل ڈائریکٹوریٹ کے قیام کیلئے کام جاری ہے۔وزارت بحری امور نے ملکی تیل کی سٹوریج کی آف شورصلاحیت کو بہتر بنانے کیلئے اپنی رپورٹ پیش کی۔ اعلامیہ کے مطابق اس رہورٹ کا معاشی جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈویڑن کو ہدایت کر دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید، وزیر برائے بحری امور علی زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی پیٹرولیم ندیم بابر اور اعلٰی حکام نے شرکت کی
  ایڈوانس ڈیزائن

مزید :

علاقائی -