عدالت نے قتل کیس میں ملزم کیخلاف گواہان کو طلب کرلیا

عدالت نے قتل کیس میں ملزم کیخلاف گواہان کو طلب کرلیا

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے24 سال قبل غیرت کے نام پر قتل کرنے مقدمہ میں ملوث ملزم امجد کے خلاف کیس میں ملزم کے خلاف گواہان کو شہادتوں کے لئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم امجد کے خلاف درخواست پر سماعت کی،کرونا وائرس کے پیش نظر ملزم کو جیل سے لاکر پیش نہ کیا گیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے 1996 ء میں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا ملزم قتل کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوکر روپوش ہو گیا تھا۔

،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم کی بہن نے پسند کی شادی کی تھی جس پر ملزم  اپنی بہن کو قتل کر کے موقع سے فرار ہوگیا تھا،ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر ملزم کے خلاف گواہان کو شہادتوں کے لئے طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -