پمز ہستال، گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت، انتظامیہ میں ہلچل

پمز ہستال، گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت، انتظامیہ میں ہلچل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ ہسپتال کی گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹرکا کروناٹیسٹ مثبت آنے کے بعد درجنوں ڈاکٹرز میں وائرس کے خدشات پیدا ہو چکے ہیں، انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال جہاں پر انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس شدت اختیار کر چکا ہے، گزشتہ روز گائنی ہسپتال کی ایک لیڈی ڈاکٹر کو بخار ہوا جس کا کرونا ٹیسٹ کیا گیا اور ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گائنی کی میل جول رکھنے والی ڈاکٹرز نرسز اور میڈیکل سٹاف میں کورونا وائرس کا خدشہ پیدا ہو گیا

اس ضمن میں پمز کے 15 ملازمین کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ای او) نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پمز عملے کو بروقت حفاظتی کٹس نہ دینا انسانیت سوز ظلم ہے۔ ایسوسی ایشن نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ایک ماہ سے چیخ رہے ہیں کہ ہمارے پاس کرونا سے بچاؤ کے کوئی انتظامات نہیں لیکن انتظامیہ میں کوئی ٹس سے مس نہیں ہوا۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن(وائی ای او) نے وزارت صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پمز میں حفاظتی اقدامات فوری طور پر شروع کریں۔
پمز ہسپتال

مزید :

علاقائی -