صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق نواب ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مظہر کے گھر سے6لاکھ10ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے ہاشم کے گھر سے 3لاکھ75ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے سبحان احمد کے گھر گھس کر2لاکھ 35ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.شادمان کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے معین کے گھر سے 2لاکھ 10ہزار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی ٹاون میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ہربنس پورہ میں ڈاکوؤں نے نواز سے60ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے الیاس سے25ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ ساندہ ڈاکوؤں نے بشیر سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ لیاقت آباد اور غازی آبادسے گاڑیاں اور گجر پورہ،گوالمنڈی اور نشتر کالونی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -