صوابی میں مختلف واقعا ت کے دوران 3افراد جاں بحق، 3خواتین زخمی

صوابی میں مختلف واقعا ت کے دوران 3افراد جاں بحق، 3خواتین زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جب کہ تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ مسماۃ (ب) نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر ان کے رشتہ داروں نے گھر کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اس کی شوہر افسر خان موقع پر جاں بحق جب کہ فائرنگ سے وہ اور ان کی بیٹی مسماۃ (ھ)اور بیچ بچاؤ کرنے والی ایک خاتون مسماۃ (ز) زخمی ہو گئیں قتل کی دعویداری مبینہ طور پر بلال، نوید، مراد، عمر سیدان اور محمد علی پر کی گئی ہے جب کہ وجہ قتل معلوم نہیں دریں اثناء منصف علی سکنہ یعقوبی نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر محمد نعمان اور عامر نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا ساتھی موٹر سائیکل مکینک فرحت اللہ سکنہ یعقوبی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ وہ خود بال بال بچ گئے وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے۔ ٹوپی ہملٹ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے میر عجب خان سکنہ ہملٹ جاں بحق ہو گیا متوفی کے بیٹے رمضان کی رپورٹ پر موٹر سائیکل سوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -