پشاور،بد بخت بھائی نے طیش میں آکر بھائی اور بہن کو بھون ڈالا

پشاور،بد بخت بھائی نے طیش میں آکر بھائی اور بہن کو بھون ڈالا

  

پشاور(کرائمزرپورٹر)پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں گڑھی فضل حق میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی اور بہن کو جان سے مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق گڑھی فضل حق متھرا میں افطاری کے وقت ملزم محمد اسحاق نے فائرنگ کرکے اپنی سولہ سالہ بہن نازیہ اور بھائی حسین کو شدید زخمی کردیا۔ جن کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن دونوں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں ملزم کی شربت کے معاملے پر تکرار ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -