کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کے بند ادارے اور محکمے کھل گئے

کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کے بند ادارے اور محکمے کھل گئے
کورونا وائرس، خیبر پختونخوا کے بند ادارے اور محکمے کھل گئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے خدشات کے تحت بند ادارے اور محکمے کھلنے لگے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے سیکرٹریٹ افسران کی حاضری کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا جس میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے تمام افسران کو آج سے نوکری پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سی ایس او، پی ایس او ٹو چیف منسٹر کے علاوہ تمام متعلقہ عملے کو کاپی بھجوا دی گئی۔خیبر پختونخوا میں تمام نجی کلینکس بھی آج سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق نجی کلینکس طے شدہ ایس او پیز کے تحت کھول دیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے حفاظتی تدابیر کے ہدایت نامے کے ساتھ نجی کلینکس کھولنے کی اجازت دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -