پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی ، جاں بحق افراد کی تعداد 500 سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی ، جاں بحق افراد کی تعداد 500 سے بڑھ گئی
پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی ، جاں بحق افراد کی تعداد 500 سے بڑھ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد  22   ہزار 49 ہوگئی ہے، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں   514   افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے   548     کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 22   ہزار 49   ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 28 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  514  ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 5  ہزار  801    افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔    ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 9    ہزار 857    لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 22   ہزار 404   ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ  سندھ کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سندھ میں اب تک 8  ہزار 189   لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ  پنجاب کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔پنجاب  میں اب تک  8 ہزار 133  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  3  ہزار 499   ، بلوچستان میں ایک ہزار 321    ، اسلام آباد میں 464،  گلگت بلتستان میں  372   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 71  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد   36    لاکھ 94       ہزار 87     ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 55      ہزار 597       ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں  12   لاکھ    24      ہزار  135      افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں   12   لاکھ   24     ہزار 570     افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  50   ہزار 561   ، اٹلی میں 2 لاکھ  13    ہزار 13  ، برطانیہ میں ایک لاکھ   94    ہزار  990  ،   فرانس میں ایک لاکھ 69    ہزار  462   ، جرمنی میں ایک لاکھ  66    ہزار 490  ، روس میں ایک لاکھ 55  ہزار 370 ،  ترکی میں ایک لاکھ 29  ہزار  491 ، برازیل میں ایک لاکھ  8 ہزار 620     اور ایران میں  99   ہزار 970    افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   71     ہزار 148      تک پہنچ گئی ہے۔  برطانیہ میں  29   ہزار  427  ،  اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  29   ہزار 315،سپین میں 25 ہزار 613  ، فرانس میں  25  ہزار  201  افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -