یاران وطن کے ذریعے 4 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز سے بات کرکے اچھا لگا ،ظفرمرزا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ یاران وطن کے ذریعے 4 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز سے بات کرکے اچھا لگا ،ڈاکٹرز کے تعاون کے تاثرات حیران کن ہیں ۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ یاران وطن کے ذریعے 4 ہزار سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز سے بات کرکے اچھا لگا ،حکومت ڈاکٹرز کے ہیلتھ سسٹم کیلئے اس پلیٹ فارم سے ہر سہولت فراہم کرے گی ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کے تعاون کے تاثرات حیران کن ہیں ۔