کورونا وائرس: ویکسین کی تیاری، عالمی برادری نے سر جوڑ لیے، تحقیق کیلئے کتنے ارب کاوعدہ کیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

کورونا وائرس: ویکسین کی تیاری، عالمی برادری نے سر جوڑ لیے، تحقیق کیلئے کتنے ...
کورونا وائرس: ویکسین کی تیاری، عالمی برادری نے سر جوڑ لیے، تحقیق کیلئے کتنے ارب کاوعدہ کیا گیا؟ بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے عالمی برادی، عالمی فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات نے سر جوڑ لیے، آن لائن اجلاس کے دوران شرکا نے کورونا پر تحقیق اور اس کی ویکسین تیارکرنے کیلئے آٹھ ارب دس کروڑ ڈالرز دینے کاوعدہ کیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کانفرنس کی میزبانی  یورپی کمیشن کی سربراہ یورسلاوون ڈیر لیئین نے کی جبکہ اجلاس میں جاپان، سعودی عرب اور یورپی ممالک سمیت چالیس ملکوں کے نمائندے ، اقوام متحدہ کے ادارے،بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر ارب پتی افراد شریک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں امریکانے شرکت نہیں کی تاہم کچھ امریکی شخصیات ذاتی طور پر شریک ہوئیں جن میں میڈونا بھی شامل ہیں جنہوں نے دس لاکھ ڈالر عطیہ دینے کااعلان کیا۔

کانفرنس کا ہدف 7 ارب 50 کروڑ یورو تھا جو چند شراکت داروں کی جانب سے فنڈ کے وعدے نہ کرنے کی وجہ سے پورا ہونے سے رہ گیا البتہ اقومِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مزید ضرورت پڑے گی اور یہ درکار رقم 38 ارب یورو تک ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ فنڈز نئے آلات کی تیاری کے لیے ایک قسم کے بیعانے کی ادائیگی ہے لیکن ہر جگہ ہر کسی تک پہنچنے کے لیے ہمیں اس کی 5 گنا رقم درکار ہوگی‘۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ایدھانوم گیبریئسز نے فنڈ اکھٹے کرنے کو ’عالمی یکجہتی‘ کا بھرپور مظاہرہ قرار دیتے ہوئے سراہا۔