کراچی: پانی کی ٹینکی سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، قاتل کون نکلا؟ انتہائی افسوسناک خبر
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پانی کی ٹینکی سے خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا،بیٹے نے ہی اپنی سوتیلی ماں کو قتل کرکے لاش ٹینکی میں پھینک دی تھی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر قاتل خاتون کا سوتیلا بیٹا ہے۔ملزم کے باپ نے عدالت میں دوسری شادی کی تھی جس کا ملزم اور ا س کے بھائیوں کو رنج تھااور گھر میں جھگڑے معمول بن گئے تھے۔ پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ قتل میں مقتولہ کا شوہر بھی ملوث ہے جو کہ اب فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسے بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے ہر پہلو کو سامنے رکھ کر کارروائی کی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گلستان جوہر بلاک 11 میں ہفتے کے روز پانی کی ٹینکی سے مقتولہ فوزیہ کی لاش ملی تھی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کاآغاز کیاتھا۔