سپریم کورٹ ،وزیراعظم کے مشیروں اورمعاونین خصوصی کیخلاف درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

سپریم کورٹ ،وزیراعظم کے مشیروں اورمعاونین خصوصی کیخلاف درخواست پر اعتراضات ...
سپریم کورٹ ،وزیراعظم کے مشیروں اورمعاونین خصوصی کیخلاف درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل دائر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے مشیروں اورمعاونین خصوصی کیخلاف درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست گزار ارشد خان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائر کردی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرارآفس کا21 اپریل کا حکم کالعدم قراردیتے ہوئے اپیل سماعت کیلئے منظور کی جائے ،رجسٹرارآفس کے پاس آئینی درخواست پر اعتراض لگانے کا اختیار نہیں،وزیراعظم کے مشیروں اورمعاونین خصوصی سے عوامی مفاد وابستہ ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -