ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس ،شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت 3 ہفتوں کیلئے منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس میں شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت 3 ہفتوں کیلئے منظورکرلی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ایم ڈی پی ایس او تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی حفاظتی ضمانت 3 ہفتوں کیلئے منظورکرلی اور 27 مئی تک شاہد خاقان عباسی کو کراچی احتساب عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیدیا۔