مسلم لیگ (ن) کے صدر سعید وینس کے زیراہتمام محفلِ سماع میں معروف قوال عاصم قدیر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر سعید وینس کے زیراہتمام محفلِ سماع میں معروف قوال عاصم قدیر ...
مسلم لیگ (ن) کے صدر سعید وینس کے زیراہتمام محفلِ سماع میں معروف قوال عاصم قدیر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا

  

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر اور بزمِ بزرگانِ ریاض کے بانی ڈاکٹر سعید احمد وینس کی جانب سے آن لائن قوالی کا اہتمام کیا گیا، جس میں نامور قوال عاصم قدیر خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، آن لائن منعقد ہونے والی محفلِ سماع نے قوالی سننے کا ذوق رکھنے والے افراد کو خوب محظوظ کیا جس پر سینکڑوں افراد نے گھر بیٹھے لائیو قوالی کو سنا اور قوال اور ان کے ہمنواوں کو خوب داد دی. 

عاصم قدیر خان قوال نے نامور قوال استاد نصرت فتح علی خان کی شہرت یافتہ مختلف قوالیاں پیش کیں جن کو سن کر آن لائن شرکاء نے خوب سراہا اور کہا کہ ماہِ صیام میں اللہ ہو اللہ ہو کی صداؤں سے روح کو تسکین ملی ہے اور ماہِ صیام کی رونقیں دوبالا ہوگئی ہیں، شرکاء نے جہاں ڈاکٹر سعید احمد وینس کی کاوش کو سراہا وہیں پر پاکستان سے آن لائن قوال عاصم قدیر خان اور ہمنواؤں کو بھی خوب داد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اس دور میں قوالی بہت کم سنی جاتی ہے مگر آن لائن پروفیشنل انداز کے ساتھ قوالی نے ایسا سماں باندھا ہے جس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا. 

اس موقع پر ڈاکٹر سعید احمد وینس نے کہا کہ قوالی برصغیر کی پہچان ہے پاکستان میں قوالی کے فن سے وابستہ گلوکاروں کی حکومتی سرپرستی نا ہونے کی وجہ سے یہ فن ناپید ہوتا جا رہا ہے، آج کے ویسٹرن میوزک کے دور میں بھی قوالی سماعت کو تسکین بخشتی ہے اور اس سے صوفیاء کرام کا کلام سننے اور سمجھنے کو ملتا ہے، ضروری ہے کہ حکومت قوال حضرات کے لئے اکیڈمی بنائے جہاں قوالی کو فروغ مل سکے. 

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -