سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی
سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

  

لاہور (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 14 دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عالمی مرکزی بینک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں لہٰذا بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا تاہم نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لیے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو¿ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت اس بار عیدالفطر پر اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

بزنس -