پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مسلم لیگی رہنما چوہدری اکرام کے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سنئیر رکن چوہدری محمد اکرام کے والد گرامی گزشتہ روز سیالکوٹ میں انتقال کر گئے جن کے ایصال ثواب کے لئے تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں سیاسی و سماجی اور مذہبی جماعتوں سمیت ادبی تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی.
اس موقع پر معروف عالم دین اور مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے خطاب میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شرکاء کو نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور احکام الٰہی کو پورا کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ جن کے والدین زندہ ہیں ان کو چاہئیے کہ وہ ان کی خدمت کریں ان کا ایسے ہی خیال رکھیں جیسے اللہ اور اس کے رسول صلی الله عليه وآلہ وسلم نے حکم فرمایا ہے، والدین کے بارے میں قرآن و حدیث میں بے شمار مقامات پر بھلائی کرنے کا درس دیا گیا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان کے ساتھ نرمی سے پیش آیا جائے.
تعزیتی اجلاس میں خالد اکرم رانا، خادم بجاڑ، زاہد لطیف سندھو، ناصر آرائیں ، راجہ یعقوب، اجمل منہاس، ذکاءاللہ محسن، الیاس رحیم، اقبال ودود، لالہ ظہور، احسن عباسی، محمد خالد رانا، شعیب صدیقی، اسد رومی، مرزا منیر بیگ، قاضی اسحاق میمن، ریاض چوہدری سمیت دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی اور چوہدری اکرام کے والدِ گرامی کے حق میں دعائے مغفرت کی،
اس موقع پر چوہدری اکرام نے کہا کہ ان کے والد گرامی ایک شفیق انسان تھے انہوں نے ہمیشہ انہیں اپنی شفقت سے نوازا اور ان کی جانب سے بھی ہمیشہ یہ کوشش کی گئی کہ ان کی بھرپور خدمت کر سکیں.