خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر جسم کے نازک حصے کاٹ دیئے گئے ، انتہائی دلخراش خبرآگئی

خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر جسم کے نازک حصے کاٹ دیئے گئے ، انتہائی ...
خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر جسم کے نازک حصے کاٹ دیئے گئے ، انتہائی دلخراش خبرآگئی

  

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) پرانی دشمنی کی بنا پر ملزمان نے گھر میں گھس کر اہلخانہ پر حملہ کیا اور دو خواتین کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں جب کہ ایک خاتون کے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔

جیو نیوز کے مطابق واقعہ سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں ملووالی میں پیش آیا جہاں وسیم نامی ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شمشاد بی بی کے گھر گھس گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے شمشاد بی بی اور اس کی 15 سالہ بھتیجی کی آنکھوں میں پہلے مرچیں ڈالیں پھر کلہاڑی کے وار کرکے ناک اور ہونٹ کاٹ دیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واقع کا مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔متاثرہ خاتون کے مطابق حملے میں ملزم وسیم کی ماں بھی شامل ہے اور پولیس نے بر وقت کارروائی نہیں کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -