سٹاک مارکیٹ میں دن کااچھا آغازلیکن موجودہ صورتحال کیا ہے؟

سٹاک مارکیٹ میں دن کااچھا آغازلیکن موجودہ صورتحال کیا ہے؟
سٹاک مارکیٹ میں دن کااچھا آغازلیکن موجودہ صورتحال کیا ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج سے کاروباری ہفتے کے دوسرے روزکاروبار کے آغاز پرمثبت خبریں ملیں اور پہلے گھنٹے میں ہی ہنڈرڈ انڈیکس  میں 469 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق منگل کوکاروبار کا آغاز 33 ہزار 916 پوائنٹس سے ہوا جو بڑھتا ہواایک گھنٹے میں  34,385.76تک جا پہنچا۔ 

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 73,306,369 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,203,098,949 بنتی ہے۔

 تاہم یہ اضافہ مستقل نہ رہا اور انڈیکس میں کمی ہونا شروع ہوگئی اس وقت انڈیکس 33,919.32 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ 

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور انڈیکس 195 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 916  پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر مثبت زون میں رہی۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا تاہم منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا۔

مزید :

بزنس -