کورونا وائرس، پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کو کتنی ہزار روپے امداد دی جائے گی ؟ سب سے بڑا اعلان ہو گیا

کورونا وائرس، پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کو کتنی ہزار روپے امداد دی ...
کورونا وائرس، پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کو کتنی ہزار روپے امداد دی جائے گی ؟ سب سے بڑا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاک ڈاون کی وجہ سے چھتیس ہزار افغان مہاجرفیملیز پاکستان میں پھنس گئیں اور انہیں بھی یو این ایچ سی آر کی طرف سے بارہ ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
انگریزی اخبار ” دی نیوز “ کی رپورٹ کے مطابق وزیرسیفران اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شہریار خان آفریدی نے بتایا کہ یواین ایچ سی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کے احساس پروگرام کی طرح ملک میں پھنسے افغان مہاجرین کی بھی ہر فیملی کو بارہ ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، آئی 12سیکٹر میں افغان مہاجرین میں امدادی پیکجز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارآفریدی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یواین ایچ سی آر کا بارہ ہزار روپے ہر فیملی کو ادا کرنے کا منصوبہ ہے،قیام امن سے متعلق افغانستان سے اچھی خبر آرہی ہے، جلد ہی امن کے لیے بات چیت دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان افغان مہاجرین کی مدد کے لیے ہرممکن کاوش کررہے ہیں، یہ اب اقوام عالم اور یواین ایچ سی آر پر ہے کہ پھنسے ہوئے مہاجرین کی معاونت کے لیے جلد ازجلد فنڈز مہیا کرے، وزیراعظم نے عالمی سطح پر افغان مہاجرین کی معاونت کے لیے آواز اٹھائی۔
انہوں نے اس موقع پر یواین ایچ سی آر کو فنڈز فراہم کرنے پر چین اور جاپان کی حکومت کا بھی شکریہ اداکیا، ایک سچے دوست چین نے افغا ن مہاجرین کو فوڈپیکجز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -