بااثر خاتون نے اداکارہ فضا علی کو بیٹی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بااثر خاتون نے اداکارہ فضا علی کو بیٹی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بااثر خاتون نے اداکارہ فضا علی کو بیٹی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  

لاہور (ویب ڈیسک) غلط پارکنگ سے منع کرنے پر بااثر خاتون نے اداکارہ فضا علی کو بیٹی کے سامنے تشدد کا نشانہ بناڈلا جس سے اداکارہ معمولی زخمی بھی ہوگئیں۔

فضا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ کراچی میں ایک ہسپتال سے اپنی 5سالہ بیٹی کا چیک اپ کرا کر واپس آرہی تھیں کہ پارکنگ میں بااثر خاتون نے غلط پارکنگ کر رکھی تھی جس کے باعث ان کی گاڑی پھنس گئی، خاتون نے کئی بار کہنے پر بھی گاڑی سائیڈ پر نہیں کی اور بدتمیزی شروع کر دی، اس نے مجھ پر روزے کی حالت میں تشدد بھی کیا ،میری ملازمہ نے اس واقعہ کی ویڈیو بنائی جس پر اس خاتون نے گالیا ں دینے کیساتھ ساتھ پولیس اور فوج کی دھمکیاں دیں۔یہ سب کچھ دیکھ کر میری بیٹی ڈر گئی اور ابھی تک سکتے میں ہے ،کیا اس خاتون کو کوئی پوچھے گا؟

مزید :

تفریح -