کیا پاکستان کی معیشت وبا سے پہلے واقعی ترقی کر رہی تھی ؟ عمران خان کے بیان پر ٹویٹر صارف نے ایسی تفصیلات عوام کیلئے جاری کر دیں کہ کسی کو یقین نہ آئے

کیا پاکستان کی معیشت وبا سے پہلے واقعی ترقی کر رہی تھی ؟ عمران خان کے بیان پر ...
کیا پاکستان کی معیشت وبا سے پہلے واقعی ترقی کر رہی تھی ؟ عمران خان کے بیان پر ٹویٹر صارف نے ایسی تفصیلات عوام کیلئے جاری کر دیں کہ کسی کو یقین نہ آئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث پوری دنیا میں لاک ڈاﺅن کی سی صورتحال ہے ،کورونا کے اثرات معیشتوں پر دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستان کی معیشت کو بھی اس سے نقصان پہنچا ہے جس کا ذکر گزشتہ روز عمران خان نے بھی کیا تاہم اب ایک ٹویٹر صارف نے اس پر گزشتہ چھ ماہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویٹر صارف ” محمد علی بھالی “ نے اپنے تعارف میں بتایاہے کہ وہ پیشے سے اکاونٹنٹ ہیں ، انہوں نے نجی ٹی وی جیونیوز کا ایک ٹویٹ ری ٹویٹ کیا جس میں عمران خان کا بیان تھا کہ ” وبا سے پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی تھی “۔محمد علی بھالی نے اس بیان کو سنجیدہ لیتے ہوئے اسے شیئرکیا اور ساتھ گزشتہ چھ ماہ کی برآمدات کی تفصیلات جاری کیں اور کہا کہ ” کیا واقعی وباءسے پہلے پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی تھی ؟“

انہو ںنے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ”اکتوبر 2019 میں پاکستان کی برآمدات 2.189 بلین ڈالر ، نومبر 2019 میں 2.111 بلین ڈالر ،دسمبر 2019 میں 2.108 بلین ڈالر ، جنوری 2020 میں 2.052 بلین ڈالر ، فروری 2020میں 1.993بلین ڈالر ، مارچ 2020 میں برآمدات 1.818بلین ڈالر رہیں ۔“محمد علی بھالی کا کہناتھا کہ ” ایک نہیں دو بھی نہیں بلکہ گزشتہ چھ ماہ سے برآمدات مسلسل گر رہی ہیں سرکار ۔

مزید :

قومی -