پمز ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،ویڈیو بیان بھی جاری کردیا

پمز ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،ویڈیو بیان بھی جاری ...
پمز ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،ویڈیو بیان بھی جاری کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پمز ہسپتال کی خاتون ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئی،کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پمز ہسپتال کی ڈاکٹر ثروت نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ میں پمز میں ڈاکٹر ہوں، تین دن پہلے ایک ساتھی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا،ایک ساتھی کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مجھ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں۔

ڈاکٹر ثروت نے کہاکہ آج صبح میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ایک ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر درخواست کی تھی کہ ایم سی ایچ وارڈ سیل کردیں،یہ انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص مینجمنٹ کی وجہ سے ہوا، ڈاکٹر ثروت نے کہاکہ ہمیں مجبوراً ڈیوٹی پر آنا پڑا اور دوسرے لوگ ہماری وجہ سے وائرس کا شکار ہوئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -