”وسیم اکرم نے یقینی بنایا کہ پاکستان 92ءکے بعد کوئی ورلڈکپ نہ جیتے“ عامر سہیل نے تہلکہ خیز الزامات عائد کر دئیے، جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے

”وسیم اکرم نے یقینی بنایا کہ پاکستان 92ءکے بعد کوئی ورلڈکپ نہ جیتے“ عامر ...
”وسیم اکرم نے یقینی بنایا کہ پاکستان 92ءکے بعد کوئی ورلڈکپ نہ جیتے“ عامر سہیل نے تہلکہ خیز الزامات عائد کر دئیے، جان کر ہر کوئی ہکا بکا رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ وسیم اکرم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ءکے بعد ورلڈکپ نہ جیت سکے اور یہ سارا ڈرامہ ایک وجہ سے ہوا جس کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”یہ بہت سادہ بات ہے۔ 1992ءکے ورلڈکپ کو ایک طرف رکھیں اور 1996ءکے ورلڈکپ کی بات کرتے ہیں۔ 1995ءمیں رمیز راجہ کپتان تھے۔ ان سے پہلے سلیم ملک کپتان تھے، وہ کامیاب بھی تھے اور اگر وہ بطور کپتان ایک سال اور گزار جاتے تو وسیم اکرم کو قومی ٹیم کی قیادت نہ ملتی۔ اگر آپ یہ دیکھیں کہ 2003ءتک کیا ہوتا رہا، تو آپ کو یہ نظر آئے گا کہ ہر ورلڈکپ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان کو ہٹا کر وسیم اکرم کو کپتان بنانے کی مہم چلی۔“
عامر سہیل نے وسیم اکرم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے ان کی سب سے بڑی ”خدمت“ یہی ہے کہ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پاکستان 1992ءکے بعد کوئی ورلڈکپ نہ جیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”عمران خان کو اس پر وسیم اکرم کا شکرگزار ہونا چاہئے اور انہوں نے وسیم اکرم کو صدارتی ایوارڈ دے کر یہ ثابت بھی کیا ہے، اگر وہ پاکستان کیساتھ مخلص ہوتے تو ہم بہت آسانی سے 1999,1996 اور 2003ءمیں کھیلے گئے ورلڈکپ جیت سکتے تھے، یہ سارا ڈرامہ کسی وجہ سے ہوا اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور اس سب کے پیچھے موجود ذمہ داروں کو سامنے لانا چاہئے۔“

مزید :

کھیل -