سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد8 ہزار سے بڑھ گئی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے307نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد8 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کے237نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں کورونا کیسزکی تعداد6ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں 11اموات رپورٹ ہوئیں اور مجموعی تعداد 148ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ 79 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد8189 ہوگئی ہے۔سندھ میں3 ڈاکٹرز بھی کورونا وائرس کے سبب جان کی بازی ہار چکے ہیں۔