وفاقی حکومت نے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، فیصلہ واپس لے لیا

وفاقی حکومت نے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، فیصلہ واپس لے ...
وفاقی حکومت نے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، فیصلہ واپس لے لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ،آئی پی پی پیز سکینڈل کی رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ واپس لے لیاہے جبکہ کابینہ نے انکوائری کمیشن کے قیام کو بھی دو مہینے کیلئے موخر کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

نجی ٹی وی 92 نیوزکی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے 21 اپریل کو باضابطہ منظوری دی تھی کہ یہ ملکی تاریخ کا بہت بڑا سکینڈل ہے اور اس کیلئے مزید تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کا قیام بھی ناگزیر ہے اور یہ منظوری بھی د گئی تھی کہ اس کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے گا ، 21 اپریل کو اسدعمر نے بھی پریس بریفنگ کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ رپورٹ پبلک کی جائے گی اور انکوائری کمیشن بھی بنایا جائے گا لیکن اب چند وزراءکی جانب سے اس معاملے پر حکومت کی توجہ دلائی گئی اور کہا گیا کہ ممکنہ طور پر اس سے ایک دوست ملک کی ناراضگی بھی سامنے آسکتی ہے اور اس کے ساتھ مذاکراتی عمل آئی پی پی پیز مالکان سے جاری ہے لہذا ابھی انکوائری کمیشن نے نہیں بنانا چاہیے ، انکوائری کمیشن بنانے کا مقصدیہ تھا کہ لوگوں جن لوگوں نے قومی خزانے کونقصان پہنچایا ان کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار ہو سکے ۔

اب اس معاملے کو دوماہ کیلئے موخر کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے اور دو ماہ کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیاجا ئے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -