کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ایک اور انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ ملتوی کر دی گیا

کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ایک اور انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ ملتوی کر دی ...
کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ایک اور انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ ملتوی کر دی گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث پاکستان میں ٹورڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس 18 سے 21 جون تک منعقد ہونی تھی جس میں سری لنکا، افغانستان، نیپال، ایران اور بھوٹان کے سائیکلسٹ کو بھی شرکت کرنی تھی تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤے خدشے کے سبب اب اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔

سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین کے احکامات کی روشنی میں ریس ملتوی کی گئی ہے کیونکہ کورونا وائرس کے باعث انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین نے تمام ایونٹس ملتوی کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید :

کھیل -