پنجاب میں کپڑوں کی دکانیں عید سے پہلے کھولی جائیں گی یا نہیں ؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا

پنجاب میں کپڑوں کی دکانیں عید سے پہلے کھولی جائیں گی یا نہیں ؟ حکومت نے فیصلہ ...
پنجاب میں کپڑوں کی دکانیں عید سے پہلے کھولی جائیں گی یا نہیں ؟ حکومت نے فیصلہ کر لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے 9 مئی سے لاک ڈاﺅن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس کا باقائدہ اعلان 8 مئی کو کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاک ڈاﺅن میں نرمی کرتے ہوئے ٹیکسٹائلز اور کنسٹریکشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے گی ، پنجاب میں کپڑوں کی دکانیں 15 رمضان سے چھ گھنٹوں کیلئے کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے آٹھ مئی کو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ،دکانیں مقررہ وقت کے مطابق کھولی اور بند کی جائیں گی ، حکومت کی جانب سے طے شدہ ایس او پیز پر عملددرآمد لازمی ہو گا ۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 8 ہزار 103 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 2716 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں تاہم 136 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -