فیروزوالہ پولیس کی بدترین غفلت ایک جان لے گئی، زوردار دھماکہ

فیروزوالہ پولیس کی بدترین غفلت ایک جان لے گئی، زوردار دھماکہ
فیروزوالہ پولیس کی بدترین غفلت ایک جان لے گئی، زوردار دھماکہ

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) پنجاب کے علاقے فیروز والا کے تھانے میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق تھانہ فیروز والا کی عمارت میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ریسکیو  ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے تھانے کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

حادثے کے بعد پولیس نے حوالات سے ملزمان کو نکال کر دوسرے تھانے منتقل کر دیا۔سلنڈردھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -