کورونا کاشکار ڈاکٹر کی وینٹی لیٹر نہ ملنے سے ہلاکت کا معاملہ ،ایس آئی یو ٹی ہسپتال بھی میدان میں آگیا

کورونا کاشکار ڈاکٹر کی وینٹی لیٹر نہ ملنے سے ہلاکت کا معاملہ ،ایس آئی یو ٹی ...
کورونا کاشکار ڈاکٹر کی وینٹی لیٹر نہ ملنے سے ہلاکت کا معاملہ ،ایس آئی یو ٹی ہسپتال بھی میدان میں آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مبینہ طور پر و ینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث کورونا سے ڈاکٹر فرقان کی ہلاکت پر سندھ انسٹی ٹیوٹ اف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔ایس آئی یو ٹی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹرفرقان کی آمد سے متعلق ایس آئی یوٹی نے انکوائری کی جس میں ڈاکٹر فرقان کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ یا کورونا ریسیپشن پر آنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کیمروں سےبھی ڈاکٹر فرقان کی آمد کا کوئی ثبوت نہیں ملا اس کے علاوہ سینئر فیکلٹی ممبران سمیت دیگر اسٹاف سے پوچھ گچھ کی گئی تاہم تحقیقات کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں ڈاکٹر فرقان ایس آئی یو ٹی آئے ہی نہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -