”بلوچستان میں اب صرف ان ہی لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہونگے جو ۔۔۔“صوبے میں رہنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

”بلوچستان میں اب صرف ان ہی لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہونگے جو ۔۔۔“صوبے میں ...
”بلوچستان میں اب صرف ان ہی لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہونگے جو ۔۔۔“صوبے میں رہنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان میں شہری اب سرکاری لیب میں ٹیسٹ کیلئے سیمپلز جمع نہیں کروا سکیں گے جبکہ صرف واضح علامات والے مشتبہ افراد کے ہی ٹیسٹ ہوں گے۔محکمہ صحت بلوچستان نے کرونا وائرس کی ٹیسٹنگ سے متعلق پالیسی تبدیل کرتے ہوئے شہریوں کیلئے واحد سرکاری لیب میں ٹیسٹنگ کی سہولت ختم کر دی ہے۔فاطمہ جناح ہسپتال لیبارٹری نے شہریوں کا مزید سیمپلز لینے سے انکار کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب صرف واضح علامات کے حامل افراد کے ہی ٹیسٹ ہوں گے اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹ گھر میں 14 دن قرنطینہ مکمل ہونے کی صورت میں ہی کئے جائیں گے۔فیصلہ محدود ٹیسٹ کی صلاحیت کے باعث کیا گیا ہے۔ فاطمہ جناح ہسپتال لیب میں اس وقت 2 ہزار سے زائد افراد کے سیمپلز التوا کا شکار ہیں

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -