”ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اصل مسئلہ ٹیمیں نہیں بلکہ۔۔۔“ آسٹریلیا کے وزیر کھیل نے اہم بات کہہ دی

”ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اصل مسئلہ ٹیمیں نہیں بلکہ۔۔۔“ آسٹریلیا کے وزیر کھیل نے ...
”ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے اصل مسئلہ ٹیمیں نہیں بلکہ۔۔۔“ آسٹریلیا کے وزیر کھیل نے اہم بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے ٹیموں کے بجائے تماشائیوں کو ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے بارے میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کرانے پر کرکٹ آسٹریلیا اور فیڈرل حکومت میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ جمعہ کے روز ملکی انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس بحالی کے حوالے سے فریم ورک جاری کرچکا ہے۔وزیر کھیل رچرڈ کولبیک ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے غیرملکی ٹیموں کی آسٹریلیا آمد کے بجائے کراﺅڈ کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز اور ورلڈ کپ کو اپنے شیڈول پر ہوتا دیکھنا پسند کروں گا لیکن میگا ایونٹ کا اصل مسئلہ باہر سے ٹیموں کی آمد نہیں بلکہ کراﺅڈ ہے، یہ ایک ایسا ایشو ہے جس کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ہم سب جانتے ہیں کہ بھرے ہوئے سٹیڈیم اور خالی نشستوں کے سامنے کھیلنا یکسر مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہمیں کھلاڑیوں کے تعاون سے ایک مناسب حکمت عملی طے کرنے کی ضرورت ہوگی، اگر مناسب قرنطینہ اور بائیوسکیورٹی پروٹوکول موجود ہو تو پھر ایونٹ اپنے وقت پر کھیلا جاسکتا ہے۔تماشائیوں کو مقابلوں میں شرکت کی اجازت دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مکمل طور پر انحصار ہماری وائرس پر قابو پانے اور ٹیسٹنگ صلاحیت پر ہے، ہم اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

مزید :

کھیل -