جاوید میانداد نے1999کے ورلڈ کپ کے دوران کوچنگ کیو ں چھوڑی؟قومی ٹیم کے سابق کوچ نے وجہ بتا دی

جاوید میانداد نے1999کے ورلڈ کپ کے دوران کوچنگ کیو ں چھوڑی؟قومی ٹیم کے سابق کوچ ...
جاوید میانداد نے1999کے ورلڈ کپ کے دوران کوچنگ کیو ں چھوڑی؟قومی ٹیم کے سابق کوچ نے وجہ بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے فکسنگ میں ملوث کرکٹرز اور بکیز کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1999 میں فکسنگ کا اندازہ ہوگیا تھا جس پر کوچنگ چھوڑ دی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بھی 1999میں کوچنگ اس لیے چھوڑی تھی کہ مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ فکسنگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس قیوم کمیشن کو فکسنگ سے متعلق سب کچھ بتایا لیکن کھلاڑی بچ نکلے، جسٹس قیوم کمیشن نے جن کرکٹرزکو پی سی بی سے دور رکھنے کا کہا آج بھی وہ کرکٹ بورڈ سے جڑےہوئے ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان قانون بنوائیں اورفکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو پھانسی دلوائیں اور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بکیز کو بھی پھانسی دی جائے۔جاوید میانداد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرکٹ کھیل چکے ہیں اس لیے وزیراعظم کو سخت ایکشن لینا چاہیے کیوں کہ پاکستان میں کرکٹرزکمزور قوانین کی وجہ سے بچ نکلتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سلیم ملک،عطاالرحمٰن اوردیگرکھلاڑیوں نے چند پیسوں کے لیے ملک بیچا،عطا الرحمٰن آج رو رو کر بتا رہا ہے کہ مجھے پھنسایا گیا۔

مزید :

کھیل -