’کچھ بھی ہوجائے میرے پیروں کی تصویر نہیں آنی چاہیے‘ برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی فوٹوگرافرز کو حیران کن ہدایات سامنے آگئیں

’کچھ بھی ہوجائے میرے پیروں کی تصویر نہیں آنی چاہیے‘ برطانوی شہزادی میگھن ...
’کچھ بھی ہوجائے میرے پیروں کی تصویر نہیں آنی چاہیے‘ برطانوی شہزادی میگھن مارکل کی فوٹوگرافرز کو حیران کن ہدایات سامنے آگئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی ہیری کی اپنے بڑے بھائی شہزادہ ولیم کے ساتھ ان بن شروع ہو گئی اور بالآخر شہزادہ ہیری نے شاہی مرتبہ چھوڑ دیا اور اپنی اہلیہ کو لے کر پہلے کینیڈا اور پھرامریکہ جا بسا۔ برطانوی میڈیا اس سارے قضیے کا ذمہ دار میگھن مارکل کو ٹھہراتا ہے اور اب میگھن مارکل کے ساتھ کام کرنے والے ایک فوٹوگرافر نے بھی اس کی شخصیت کے کچھ ایسے ہی پہلوﺅں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔میل آن لائن کے مطابق ٹومی اینڈیس نامی اس فوٹوگرافر نے بتایا ہے کہ میگھن مارکل شوٹنگ کے لیے سیٹ پر بھی پورے لاﺅ لشکر کے ساتھ آتی تھی اور وہ انتہائی اکھڑ مزاج لڑکی تھی۔ وہ کسی سے ہنس کر بات نہیں کرتی تھی اور ایسا ٹھاٹھ باٹھ دکھاتی تھی کہ وہ انڈسٹری میں ’شہزادی‘ کے نام سے پکاری جاتی تھی۔ شوٹنگ کے دوران وہ بہت بہترین کام کرتی۔ جیسے ہی کیمرا آن ہوتا، اسے کچھ بتانا نہیں پڑتا تھا، وہ جانتی تھی کہ اسے کیا کرنا ہے، لیکن جیسے ہی کیمرا آف ہوتا اس کا موڈ پھر سے ویسا ہی ہو جاتا۔ وہ کسی سے زیادہ گھلتی ملتی نہیں تھی۔“

ٹومی اینڈیس نے میگھن مارکل کے متعلق یہ انکشاف بھی کیا کہ ”میگھن مارکل کے شوٹنگ کے متعلق سخت قوانین تھے۔ اس کا ایک قانون یہ تھا کہ اس کے پیر کیمرے میں نہ آنے پائیں۔ وہ جس کیمرا مین یا فوٹوگرافر کے ساتھ کام کرتی اسے حکم دیتی تھی کہ” کچھ بھی ہو جائے میرے پاﺅں نظر نہیں آنے چاہئیں۔“اس کی وجہ یہ تھی کہ اس کے پیر بہت بھدے تھے اور وہ نہیں چاہتی تھی کہ لوگوں کی اس کے پیروں پر زیادہ نظر پڑے۔“رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کے ساتھ شادی کے بعد 2018ءمیں میگھن مارکل شہزادے کے ہمراہ شاہی دورے پر نیوزی لینڈ گئیں جہاں انہوں نے ایک جگہ پر جوتے اتارے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد کئی دن تک ان کے پیر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے رہے۔ ان کے پیروں پر زخموں کے نشانات تھے جنہیں دیکھ کر اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل نے پیروں کو خوبصورت بنانے کے لیے سرجری کروا رکھی ہے۔ٹومی اینڈیس نے مزید بتایا کہ ”میگھن مارکل شوٹنگ کے دوران مہنگی شیمپین اور دیگر لگژری چیزوں کا تقاضا کرتی تھی۔ وہ ایسے روئیے کا مظاہرہ کرتی جیسے وہ سپرسٹار ہو۔ “

مزید :

برطانیہ -