”کورونا وائرس کے مریض ہسپتال آنے کے بجائے مرض چھپا رہے ہیں “

”کورونا وائرس کے مریض ہسپتال آنے کے بجائے مرض چھپا رہے ہیں “
”کورونا وائرس کے مریض ہسپتال آنے کے بجائے مرض چھپا رہے ہیں “

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریض وقت پر ہسپتال نہیں آ رہے، دیکھا گیا ہے کہ لوگ اس مرض کو چھپا رہے ہیں۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مریض بہت زیادہ سانس کی تکلیف ہونے پر آخری لمحات میں ہسپتال آرہے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو پیغام دیا کہ اگر کسی میں کورونا کی علامات ہوں اور وہ دیگر امراض دمہ، شوگر یا بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض بھی ہوں تو فوراً ہسپتال آئیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ دیکھا گیا ہے لوگ اس مرض کو چھپا رہے ہیں حالانکہ یہ آپ کی حفاظت کا معاملہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے اسپتال میں بستر موجود نہیں،ہمارے پاس اب بھی مریضوں کی تعداد سے زیادہ بستر اور وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -