دنیا کے سب سے بڑے ہونٹوں کی ملکہ بننے کی خواہشمند لڑکی نے اس کام پر لاکھوں روپے لگادئیے، نتیجہ کیا نکلا؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

دنیا کے سب سے بڑے ہونٹوں کی ملکہ بننے کی خواہشمند لڑکی نے اس کام پر لاکھوں ...
دنیا کے سب سے بڑے ہونٹوں کی ملکہ بننے کی خواہشمند لڑکی نے اس کام پر لاکھوں روپے لگادئیے، نتیجہ کیا نکلا؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوفیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) حسن میں اضافے کے لیے پلاسٹک سرجری کا چلن عام ہو چکا ہے لیکن بلغاریہ کی ایک نوعمر لڑکی نے دنیا کے سب سے بڑے ہونٹ بنوانے کے لیے لاکھوں روپے خرچ کر ڈالے اور ایسی شکل بنوا لی کہ دیکھ کر وحشت ہونے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ22سالہ اینڈریا ایمیلووا نامی طالبہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کی رہائشی ہے جس کی شروع سے خواہش تھی کہ اس کے ہونٹ دنیا میں سب سے بڑے ہوں اور وہ بڑے ہونٹوں کی ملکہ کہلائے۔
اس مقصد کے لیے اینڈریا نے 20سے زائد بار ہونٹوں کی فلنگ اور دیگر پراسیجرز کروائے جس پر ہزاروں پاﺅنڈز خرچ آیا اور اب اس کے ہونٹ ناقابل یقین د تک بڑے ہو چکے ہیں۔ اس کے ہونٹ بہت سوں کی نظر میں انتہائی بھدے ہو چکے ہیں لیکن خوداینڈریا کا دل اب بھی نہیں بھرا۔ اگرچہ اسے ڈاکٹر متنبہ کر چکے ہیں کہ اب اس سے زیادہ بڑے ہونٹ کروانے کے لیے پراسیجر کروانا اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن اینڈریا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہونٹوں کو مزید بڑا کروانا چاہتی ہے۔ اینڈریا کو انسٹاگرام پر 33ہزار لوگوں نے فالو کر رکھا ہے جہاں وہ باقاعدگی سے اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہے۔
اینڈریا کے فالوورز میں سے کچھ نے اسے جیتی جاگتی باربی کالقب دے رکھا ہے لیکن بہت سے ایسے ہیں جو اسے اپنے ہونٹوں کو مزید بگاڑنے سے منع کرتے نظر آتے ہیں۔تاہم اینڈریا کا کہنا ہے کہ ”مجھے اپنے بڑے ہونٹ بہت پیارے لگتے ہیں۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتی کہ میرے ہونٹ دنیا میں سب سے بڑے ہیں لیکن میں یہ یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میں ان چند لوگوں میں سے ہوں گی جن کے ہونٹ دنیا میں سب سے بڑے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -