’میرے کمرے کی الماری کھلی اور اس میں سے برہنہ لڑکی نکل آئی‘ خاتون نے اپنا دل ٹوٹنے کی افسوسناک کہانی سنادی

’میرے کمرے کی الماری کھلی اور اس میں سے برہنہ لڑکی نکل آئی‘ خاتون نے اپنا دل ...
’میرے کمرے کی الماری کھلی اور اس میں سے برہنہ لڑکی نکل آئی‘ خاتون نے اپنا دل ٹوٹنے کی افسوسناک کہانی سنادی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کام سے گھر واپس آئی اور بیڈروم میں اپنے بوائے فرینڈ کو نیم برہنہ حالت میں دیکھ کر اسے شک گزرا جس پر اس نے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ اسی دوران لڑکی کی وارڈروب کا دروازہ کھلا اور اندر سے ایک لڑکی ایسی حالت میں باہر آ گئی کہ وہ سوچ بھی نہ سکتی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی شہر نیوکاسل اپون ٹائن کی رہائشی 21سالہ میگن بیکسٹن نے سوشل میڈیا پر اپنا دل ٹوٹنے کی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ”میں اپنے 22سالہ بوائے فرینڈ ریسی مائیکل پر غصے ہو رہی تھی کہ اسی دوران میری کپڑوں والی الماری کھلی اور اندر سے ایک برہنہ لڑکی باہر آ گئی۔“

میگن کا کہنا تھا کہ ”مائیکل کا اس سے قبل بھی ایک لڑکی کے ساتھ معاشقہ تھا اور اس نے کلب کے باہر گاڑی میں اس لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ جب میں نے اس سے اس حوالے سے پوچھا تو وہ مکر گیا لیکن میں جانتی تھی کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے تاہم میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ میری غیرموجودگی میں میرے ہی بیڈروم میں میرے ساتھ بے وفائی کرے گا۔“ میگن کا کہنا تھا کہ ”میری اور مائیکل کی 2سالہ بیٹی بھی ہے، اب تک میں اپنی بچی کی وجہ سے اسے برداشت کرتی آئی تھی لیکن اسے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے بعد میں نے اسی وقت اسے اپنے گھر سے نکال دیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -