وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے خلاف فتح حاصل کرلی، 2 دن میں ایک بھی نیا کیس نہیں آیا

وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے خلاف فتح حاصل کرلی، 2 دن میں ایک بھی نیا کیس نہیں ...
وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے خلاف فتح حاصل کرلی، 2 دن میں ایک بھی نیا کیس نہیں آیا

  

ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی کورونا وائرس کے خلاف بے مثال فتح حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق ملک میں گزشتہ 2دن سے کورونا وائرس کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”مسلسل دو دن تک کوئی ایک کیس بھی سامنے نہ آیا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وباءکے خلاف ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور ہم اپنی اس جیت پر فخر کر سکتے ہیں۔“

وزیراعظم آرڈرن کا کہنا تھا کہ ”اگرچہ ہم یہ جنگ جیت چکے ہیں لیکن اس وائرس کے پھیلاﺅ کی تیزی کو دیکھتے ہوئے میں اپنے عوام کو ہدایت کروں گی کہ ہمیں اس کے متعلق ابھی کمر نہیں کھولنی اور اسی طرح احتیاط کرتے رہنا ہے۔ عوام کو کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے یہ جیتی ہوئی جنگ ہم ہار جائیں۔“ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار486 ہے جن میں سے 1300صحت مند ہو کر گھر جا چکے ہیں جو کل تعداد کا 88فیصد ہیں۔ اس وقت ملک میں 184 مریض موجود ہیں جن میں سے صرف 4ہسپتالوں میں ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -