سندھ حکومت نے شیخ رشید کو اہم ترین مشورہ دے دیا

سندھ حکومت نے شیخ رشید کو اہم ترین مشورہ دے دیا
سندھ حکومت نے شیخ رشید کو اہم ترین مشورہ دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو فی الحال ٹرین سروس نہ چلانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت ٹرینیں چلانے کا نہیں بلکہ لوگوں کو کورونا سے بچانے کاہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس بحال ہونے سے ریلوے اسٹیشنز پر رش بڑھے گا،وفاقی حکومت پیسوں کی لالچ میں شہریوں کی زندگی سےنہ کھیلے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی وفاق کی لاپرواہی سے ملک میں کیسزمیں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ریاست کا کام ہوتا ہے وہ عوام کی حفاظت کرے ان کی زندگیوں سےنہ کھیلے۔

مزید :

قومی -