سعودی شاہی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے؟ ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

سعودی شاہی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے؟ ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
سعودی شاہی خاندان کے پاس کتنی دولت ہے؟ ہوش اُڑا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین شخص کون ہے لیکن یہ بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ دنیا کا امیر ترین خاندان کون ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ خاندان سعودی عرب کا شاہی خاندان ہے جو دنیا کا امیر ترین شاہی خاندان ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کی مجموعی دولت 68ارب پاﺅنڈ ہے جبکہ سعودی شاہی خاندان کی دولت 1ٹریلین پاﺅنڈ سے زائد ہے۔

دنیا کے شاہی خاندانوں کی دولت کے حوالے سے ایک درجہ بندی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان دولت کے حساب سے پانچویں نمبر پر آتا ہے۔ ان کی زیادہ تر آمدنی خاندانی زمین اور سرمایہ کاری سے ہو رہی ہے۔اس کے مقابلے میں سعودی شاہی خاندان اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کی دولت برطانوی شاہی خاندان کی دولت سے 16گنا زیادہ ہے۔

سعودی شاہی خاندان کے پاس ذاتی جہاز، لگژری سپریاٹس، ہیلی کاپٹرز، محلات، لگژری گاڑیاں ، سونے کے فرنیچراور نجانے کیا کچھ ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے محلات میں سونے میں جڑے ٹشو ڈسپنسر استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -